QR CodeQR Code

مفتی عبدالقوی کے خاندان نے مفتی کا لقب اور موبائل چھین لیا، ذہنی توازن درست نہیں، اہلخانہ کی پریس کانفرنس 

23 Jan 2021 00:00

پریس کانفرنس سے خطاب میں مفتی قوی کے معالج اور بھانجے حافظ عبدالکریم نے کہا کہ انکا ذہنی توازن درست نہیں ہے، جسکے باعث اُنہیں آئسولیٹ کر دیا گیا، تاکہ آئندہ کوئی غلط حرکت نہ کرسکیں، معالج کے مطابق کرونا وائرس کے حملے کے بعد وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں اور اُنہیں لوگوں نے غلط استعمال کیا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے مفتی قوی کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کا لقب واپس لے کر عبدالقوی سے موبائل چھین کے ان کو گھر میں آئسولیٹ کر دیا ہے، ملتان پریس کلب میں مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے مفتی قوی کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے، مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا ہے اور مفتی عبدالقوی کو صرف عبدالقوی کہا جائے، مفتی عبدالقوی کی حرکات سے اہل خانہ کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی، مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے۔

مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے، ہمارے خاندان نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے، ہمارا خاندان مسلکی گروہ بندی سے ہٹ کر خدمت کرتا رہا ہے، آج ہمارا خاندان غم میں ہے، آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے اور عبدالقوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی ہے، پوری کوشس ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں۔ مفتی قوی کے معالج اور بھانجے حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، جس کے باعث اُنہیں آئسولیٹ کر دیا گیا، تاکہ آئندہ کوئی غلط حرکت نہ کرسکیں، معالج کے مطابق کرونا وائرس کے حملے کے بعد وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں اور اُنہیں لوگوں نے غلط استعمال کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911754/مفتی-عبدالقوی-کے-خاندان-نے-کا-لقب-اور-موبائل-چھین-لیا-ذہنی-توازن-درست-نہیں-اہلخانہ-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org