QR CodeQR Code

عراق، دارالحکومت سمیت پورے ملک میں 5 امریکی فوجی کاروان بم حملوں کا شکار

22 Jan 2021 23:30

عراقی میڈیا کیمطابق آج دارالحکومت بغداد، صوبہ ناصریہ اور جنوب میں واقع السماوہ ہائی وے پر امریکی فوج کے 5 لاجسٹک قافلوں کو سڑک کنارے نصب بموں کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے، جسکے باعث امریکی فوج کا حساس و قیمتی فوجی سامان بڑی مقدار میں جل کر راکھ ہوگیا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد، صوبہ ناصریہ اور ملک کے جنوبی علاقوں میں امریکی فوج کے 5 لاجسٹک قافلوں کو سڑک کنارے نصب بموں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے امریکی ٹرالوں پر لدا حساس و قیمتی فوجی ساز و سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ عرب ای مجلے الشفق نیوز کے مطابق امریکی فوج کا پہلا قافلہ عراق کے جنوب میں واقع "السماوہ" ہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا، جس کے باعث اس میں موجود امریکی فوج کی متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ امریکہ کا دوسرا فوجی قافلہ صوبہ الناصریہ میں بم حملے کا شکار ہنا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان دھماکوں کے فوراً بعد تیسرا دھماکہ دوبارہ السماوہ ہائی وے پر ہوا جبکہ باقی دونوں امریکی فوجی قافلے دارالحکومت بغداد اور اس کے قریب واقع علاقے ابو غریب میں بم حملوں کا نشانہ بنے ہیں، تاہم ان حملوں میں کوئی فوجی مارا نہیں گیا۔


خبر کا کوڈ: 911755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911755/عراق-دارالحکومت-سمیت-پورے-ملک-میں-5-امریکی-فوجی-کاروان-بم-حملوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org