0
Friday 22 Jan 2021 23:30

نام بدل کر داعش کیلئے کام کرنیوالے تکفیری گروہوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

نام بدل کر داعش کیلئے کام کرنیوالے تکفیری گروہوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کے سابق ضلعی نائب ناظم میر تقی عباس خان کماریو سے ان کے بھائی کوثر عباس خان کماریو کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر حسین ابڑو، قمر دین شیخ، سید بشارت حسین شاہ، منصور علی صدیقی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی غفلت کے باعث سانحہ مچھ رونما ہوا۔ ملک کو دائمی امن تب ہی نصیب ہوگا، جب تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہو۔

حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ ملک بھر میں کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کریں، کیونکہ تکفیری دہشتگرد نام بدل کر داعش کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیئے کہ وہ اربعین کے موقع پر درج مقدمات واپس لے۔ وزیراعلیٰ سندھ اپنے وعدے کے مطابق نہتے عزاداروں پر قائم بے بنیاد مقدمات ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملت کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر تقی عباس خان کماریو نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے ملت کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 911756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش