0
Friday 22 Jan 2021 23:57

ملتان، ماہر نفسیات نے اکلوتی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی 

ملتان، ماہر نفسیات نے اکلوتی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی 
اسلام ٹائمز۔ ماہر امراض نفسیات اور نشتر ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر اظہر حیات نے اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی، ملتان کی جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازع کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں والد نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان لے لی، واقعہ کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں دونوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، دوسری جانب پولیس نے ڈاکٹر اظہر کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے مقدمہ میں قتل اقدام خودکشی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقامی ایس ایچ کے مطابق ڈاکٹر اظہر حیات کا چار ماہ سے نفسیاتی علاج بھی جاری تھا، اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر علیزہ حیدر کے تین بچے ہیں جبکہ اُن کے شوہر نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر ہیں، واقعہ کے وقت گھر میں دیگر افراد بھی موجود تھے جن پر ڈاکٹر اظہر نے فائرنگ کی لیکن وہ خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 911762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش