QR CodeQR Code

سلامتی کونسل برطانیہ میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرائے، احمدی نژاد

11 Aug 2011 23:43

اسلام ٹائمز:ایرانی صدر نے سلامتی کونسل کی جانب سے اس واقعہ پر مکمل خاموشی اختیار کرنے پر اس ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے لیے یہ کڑا امتحان ہے۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرائے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ عوامی مظاہرین کے بارے برطانوی حکومت کی غلط پالیسی ہے اور لندن کی گلیوں میں مظاہرین کو مارا جا رہا ہے، برطانوی حکومت کی ظالمانہ کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ برطانوی عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام کی آواز کو سنیں اور انہیں ملک کے بڑے معاملات میں شرکت کی اجازت دیں۔ احمدی نژاد نے سلامتی کونسل کی جانب سے اس واقعہ پر مکمل خاموشی اختیار کرنے پر بھی اس ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے لیے یہ کڑا امتحان ہے۔


خبر کا کوڈ: 91177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91177/سلامتی-کونسل-برطانیہ-میں-ہونے-والے-فسادات-کی-تحقیقات-کرائے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org