0
Saturday 23 Jan 2021 01:49

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے پہلے اجلاس عمومی کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جائگا، ڈویژنل نامزد جی ایس مجتبیٰ حسن مہدوی کے مطابق آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے پہلے اجلاس عمومی برائے سال احیائے علم و عمل و استحکام تنظیم 2020/21 کا باقاعدہ آغاز آج نماز مغربین کے بعد جامعہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں کیا جائیگا، یہ اجلاس 3 دن ایجنڈے پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس عمومی میں ڈویژن بھر کے یونٹ صدور و جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے، اجلاس میں نامزد کابینہ اور سہ ماہی پروگرام کی منظوری کو عمل میں لایا جائیگا۔ اجلاس میں ملت کو درپیش مسائل اور اسکے حل کے لئے سینئر برادران اور علماء سے بھی استفادہ کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ اجلاس عمومی ڈویژن سطح پر سب سے اعلیٰ تنظیمی اختیاراتی اجلاس ہوتا ہے، جسکی صدارت ڈویژنل صدر کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش