QR CodeQR Code

پشاور، گیس دھماکہ میں زخمی ہونیوالا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا

23 Jan 2021 02:04

ذرائع کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقہ ملک پورہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث تنویر احمد ولد جہانگیر احمد کے گھر میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انکی اہلیہ 3 بچوں سمیت پانچ افراد بری طرح جھلس گئے تھے.


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ملک پورہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث دھماکہ میں زخمی ہونیوالا 12 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا، جس کے بعد گیس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقہ ملک پورہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث تنویر احمد ولد جہانگیر احمد کے گھر میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انکی اہلیہ 3 بچوں سمیت پانچ افراد بری طرح جھلس گئے تھے، جنہیں طبی امداد کیلئے حیات آباد برن یونٹ منتقل کردیا گیا، جہاں سے تنویر احمد کو تشویشناک حالت میں کھاریاں برن سنٹر منتقل کیا گیا تھا، مگر وہ چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ گزشتہ روز حیات آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج انکا زخمی بارہ سالہ بچہ آیان بھی زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 911779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911779/پشاور-گیس-دھماکہ-میں-زخمی-ہونیوالا-بچہ-بھی-جاں-بحق-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org