QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے

23 Jan 2021 02:26

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ وفاقی حکومت کوبھی بھجوا دی گئی، بدمعاش، قبضہ مافیا کے زیر استعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیجانب سے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے، ان افراد میں قبضہ مافیا، بدمعاش اور مختلف گینگز شامل ہیں، بدمعاش اور قبضہ مافیا کے زیراستعمال غیر قانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے، ان افراد میں قبضہ مافیا، بدمعاش اور مختلف گینگز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ وفاقی حکومت کوبھی بھجوا دی گئی، بدمعاش، قبضہ مافیا کے زیر استعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیجانب سے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔

وزیر قانون پنجاب نے پولیس کو بدمعاشوں اور قبضہ مافیا سے متعلق بڑا ٹاسک دے دیا، صوبے بھر میں قبضہ مافیا، بدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے 3 ہفتوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔یاد ریے سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کی ہدایت پر بدمعاشوں اور غنڈوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 911780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911780/پنجاب-حکومت-نے-888-افراد-کے-اسلحہ-لائسنس-منسوخ-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org