QR CodeQR Code

پاراچنار، ڈی ایچ کیو واقعہ کیخلاف ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتال

23 Jan 2021 03:09

ملزم کو قرار واقعی سزا دینے اور طبی عملے کو دوران ڈیوٹی مکمل تحفظ دینے، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی ایچ او کرم اور ڈی پی او ضلع کرم سے مطالبہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار میں اور زنانہ ہسپتال ڈی ایچ او آفس میں (کل ناخوشگوار واقعے پر) مکمل ھڑتال کی گئی، جس میں تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسنگ و کلاس فور ملازمین اور کلرکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور احتجاج میں ملزم کو قرار واقعی سزا دینے اور طبی عملے کو دوران ڈیوٹی مکمل تحفظ دینے، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی ایچ او کرم اور ڈی پی او ضلع کرم سے مطالبہ کیا اور کہا کہ چوبیس گھنٹے میں مجرم کو سزا نہ دینے پر دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 911782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911782/پاراچنار-ڈی-ایچ-کیو-واقعہ-کیخلاف-ڈاکٹرز-اور-عملے-کی-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org