0
Saturday 23 Jan 2021 06:52

جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے بعد پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی چارج ڈی افیئرز نے خطے میں تنازعات کے خاتمے میں پاکستان کی کاوش کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی چارج ڈی افیئرز نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ امریکی چارج ڈی افیئرز نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 911796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش