QR CodeQR Code

ٹرمپ کیخلاف آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہونے کا امکان

23 Jan 2021 06:53

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا، وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجیں گی۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہو گی اور امکان ہے کہ آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا، وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔ مواخذہ کامیاب رہا تو ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 911797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911797/ٹرمپ-کیخلاف-ا-ئندہ-ہفتے-مواخذے-کی-کارروائی-شروع-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org