QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی JIT کے سربراہ کو طلب کر لیا

23 Jan 2021 06:58

جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے محکمہ داخلہ سندھ، انسپکٹر جنرل سندھ اور دیگر اداروں سے لاپتا افراد کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے محکمہ داخلہ سندھ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اور دیگر اداروں سے لاپتا افراد کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ انہوں نے دوران سماعت کہا کہ اگر کچھ نتائج نہیں مل رہے تو جے آئی ٹیز کے اجلاس کا کیا فائدہ ہے؟ دوران سماعت کینسر کی مریض ماں نے عدالت کے روبر و دہائی دی کہ مجھے میرا بیٹا نہ ملا تو مر جاؤں گی۔ لاپتہ شخص کی والدہ نے دوران سماعت بتایا کہ 6 ماہ پہلے کچھ لوگ تفتیش کا کہہ کر بیٹے کو لے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 911802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911802/سندھ-ہائیکورٹ-نے-لاپتا-افراد-کی-jit-کے-سربراہ-کو-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org