QR CodeQR Code

نیا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے، بورس جانسن

23 Jan 2021 07:02

برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبرار کیا ہے کہ نیا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ معاونین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کواسپتال داخل کیا گیا۔ بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہزار 401 افراد ہلاک ہوئے، عالمی وباء سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 981 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین وائرس کی نئی اور پرانی قسم کے خلاف یکساں موثر ہے، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 911805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911805/نیا-وائرس-زیادہ-مہلک-ثابت-ہو-سکتا-ہے-بورس-جانسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org