0
Saturday 23 Jan 2021 08:06

لوٹی گئی رقوم کی واپسی قومی خزانے میں جمع کرانا اولین ترجیح ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

لوٹی گئی رقوم کی واپسی قومی خزانے میں جمع کرانا اولین ترجیح ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے میگا کرپشن کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں  نیب کی مجموعی صورتحال، میگاکرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر، پراسیکیوٹرجنرل نیب اصغرحیدر، ڈی جی آپریشن ظاہرشاہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی گئی رقوم کی واپسی قومی خزانے میں جمع کرانا اولین ترجیح ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے 1230 ریفرنسز ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور بدعنوانی کے 1230 ریفرنسز کی مالیت تقریباً 947 ارب روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے میگا کرپشن مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن مقدمات کی تیاری کے ساتھ ٹھوس شواہد، گواہوں کے بیانات اور دستاویزات کی بنیاد پر پیروی کی جائے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 714 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی، احتساب عدالتوں میں سزا دلوانے کی شرح تقریباً 68.8 فیصد ہے ، مقدمات کو نیب آرڈیننس کی شق 16 (a) کے تحت قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔
 
خبر کا کوڈ : 911811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش