0
Saturday 23 Jan 2021 08:58

جدید دنیا کسی سیاستدان یا مولوی نے نہیں یونیورسٹی نے بنائی، فواد چوہدری

جدید دنیا کسی سیاستدان یا مولوی نے نہیں یونیورسٹی نے بنائی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الخالد ٹینک تو بنا رہے ہیں لیکن گاڑی نہیں بنا سکتے، اس کی وجہ سول ملٹری تعلق درست نہ ہونا رہا ہے، مگر ہم سول ملٹری روابط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بارانی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دنیا کسی سیاستدان یا مولوی نے نہیں یونیورسٹی نے بنائی، ترقی کی بنیاد دلیل اور منطق ہے، ماضی سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، جب فیصلے وقت پر نہ ہوں تو دہائیاں سزا بھگتنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی اور ایگری کلچر ٹیکنالوجی کو اکٹھا کر رہے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام رکھتے ہوئے ہم بہت پیچھے ہیں، مولیاں گاجر بیچ کر ہم ترقی نہیں کرسکتے، ترقی کے لیے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم الخالد ٹینک تو بنا رہے ہیں لیکن گاڑی نہیں بنا سکتے، اس کی وجہ سول ملٹری تعلق درست نہ ہونا رہا ہے، لیکن ہم سول ملٹری روابط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمیں ڈرون مینو فیکچرنگ ملٹری کے تعاون سے ملے گی۔ 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 22 کروڑ عوام کے لیے ہم ملک میں کچھ نہیں بنا رہے، نجکاری کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے ملک میں خود چیزیں بنائیں، اگلے پانچ سال میں تبدیل پاکستان نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چوہدری کے سوا کوئی جج نظر نہیں آتا، براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز گھر سے منہگے ترین ڈریس ڈیزائنر کے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں، یہ بتاتے کیوں نہیں کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں، ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں، عوام کے پیسے واپس کریں۔
خبر کا کوڈ : 911817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش