QR CodeQR Code

فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، فردوس عاشق

23 Jan 2021 11:14

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جنہوں نے دین کےنام پر جمع کیئے گئے چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے، مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جن کے بچاؤ کے لیے یہ ٹولہ در بدر ٹکریں مار رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911840/فضل-الرحم-ن-جدید-دور-کے-کرپٹ-جادوگر-ہیں-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org