0
Saturday 23 Jan 2021 12:04

ایم کیو ایم بلتستان کے تمام عہدیدار مستعفی

ایم کیو ایم بلتستان کے تمام عہدیدار مستعفی
اسلام ٹائمز۔ پارٹی پالیسیوں کیخلاف ایم کیو ایم بلتستان کے تمام زمہ داران احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔ استعفیٰ دینے والوں ایم کیو ایم بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے ممبر اور گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری نثار خان بلتی، صدر بلتستان ریجن حسن ترابی، سابق امیدوار حسن علی، اے پی ایم ایس او کے زمہ دار سلیم شہزاد و دیگر شامل ہیں۔ عہدیداروں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر مشکل وقت میں بلتستان کے ساتھی پارٹی کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ 2009 کے الیکشن میں ایم کیو ایم کو ووٹ اور سیٹ بلتستان کے عوام نے دی۔ لیکن جب پارٹی کی جانب سے مشیر کی نامزدگی کا وقت آیا تو ایم کیو ایم بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے گلگت سے حسین شاہ کا نام دیا گیا جن کا پارٹی سے حادثاتی تعلق ہے اور ہم کسی بھی پیراشوٹ سے آنے والے کو قبول نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 911860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش