0
Saturday 23 Jan 2021 15:05

کراچی میں گرد آلو ہوائیں، سردی میں اضافہ

کراچی میں گرد آلو ہوائیں، سردی میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد آج بروز ہفتہ صبح گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جہاں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے کراچی میں سرد اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ ادارے کے مطابق سرد اور گرد آلود چلنے کا سلسلہ مزید 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا۔ شام میں بھی شہر میں گرد آلود اور سرد ہوائیں چلتی رہیں گی۔ موسم میں تبدیلی کے باعث ہفتہ کی صبح کراچی میں حد نگاہ 2 سے 3 کلومیٹر رہی،، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں صبح سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 911897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش