0
Saturday 23 Jan 2021 15:07

قبائلی اضلاع میں 471 ویکسینیٹرز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

قبائلی اضلاع میں 471 ویکسینیٹرز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 471 ویکسینیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، ان ویکسینیٹرز کو گریڈ 12 میں بھرتی کیا جائے گا۔ ضم قبائلی اضلاع سمیت صوبے میں قومی ای پی آئی پالیسی کے تحت 5263 ویکسینیٹرز درکار ہیں، اس وقت 2882 آسامیاں پُر جبکہ 276 خالی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام درخواستوں کی باضابطہ شارٹ لسٹنگ جاری ہے۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز کے مطابق انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے ضم اضلاع میں پروگرام کی رفتار سست ہے تاہم ویکسینیٹرز کی ریشنلائزیشن کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے محکمہ صحت کو ڈیٹا بجھوا دیا ہے، جس کے لئے مانیٹرنگ پروگرام بھی وضع کیا گیا ہے، قبائلی ضم اضلاع میں ویکسینیٹرز کے لئے نئی ریڈ الیسی کو متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے، جس سے نہ صرف ہر ضلع میں ہر بچے تک رسائی کی جائے گی بلکہ ٹیکنیکل سپورٹ مزید بہتر ہوگی، ضم اضلاع میں 90 فیصد ویکسینیٹرز کو موٹر سائیکل و دیگر سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد اب ویکسینیٹرز محکمے کے سرویلنس سسٹم میں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 911899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش