0
Saturday 23 Jan 2021 19:35

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلباء کو چین جانے سے روک دیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلباء کو چین جانے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ چین کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ویزا پالیسی تک اپنے گھروں سے آن لائن کلاسز میں شرکت کریں گے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلباء کو چین جانے سے روک دیا ہے۔ چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء پاکستان سے ہی آن لائن کلاسز جاری رکھیں۔ ایچ ای سی کے مطابق پاکستانی طلباء کو چین جانے کی اجازت کیلئے ایمبیسی نئی پالیسی جاری کرے گی۔ ایچ ای سی نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ طلباء اپنے گھروں سے آن لائن کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کریں۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے نئی ویزا پالیسی مرتب ہوگی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلباء کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش