QR CodeQR Code

مراد علی شاہ اور علی زیدی آمنے سامنے آگئے، وزیراعظم کو شکایتی خط ارسال

23 Jan 2021 21:06

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِاعظم عمران خان سے بذریعہ خط میں لکھا ہے کہ علی زیدی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں سب کے سامنے ان سے نامناسب رویہ اختیار کیا، علی زیدی اس سے قبل بھی نامناسب رویہ اختیار کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے رابطہ کمیٹی میٹنگ میں مرادعلی شاہ سے سخت لہجے میں بات کی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِاعظم عمران خان کو وفاقی وزیر علی زیدی کے خلاف شکایتی خط لکھ دیا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِاعظم عمران خان سے خط کے ذریعے شکایت کی ہے کہ علی زیدی نے میٹنگ میں پارلیمانی زبان اور رویئے کا لحاظ نہیں کیا۔

مراد علی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ علی زیدی نے میٹنگ میں سب کے سامنے ان سے نامناسب رویہ اختیار کیا، علی زیدی اس سے قبل بھی نامناسب رویہ اختیار کر چکے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں یہ رویّہ روایات کے خلاف ہے، میٹنگ میں علی زیدی انتہائی تکبر اور غرور سے وزیرِاعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے رہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِاعظم عمران خان سے بذریعہ خط یہ بھی کہا ہے کہ خط کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہا ہوں، آئندہ اجلاس میں علی زیدی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 911949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911949/مراد-علی-شاہ-اور-زیدی-ا-منے-سامنے-ا-گئے-وزیراعظم-کو-شکایتی-خط-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org