0
Saturday 23 Jan 2021 21:12

وزیراعلیٰ سندھ کے رویئے اور طرز عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں، علی زیدی

وزیراعلیٰ سندھ کے رویئے اور طرز عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں مراد علی شاہ کی کلاس لے لی، انتہائی سخت لہجے میں بات کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، وفاقی وزیر نے بھی وزیراعظم کو جوابی خط بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرعلی زیدی میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے 17 جنوری کو خط لکھ کر وزیراعظم سے وزیر بحری امور کی شکایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ کے خط کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے شائستگی کی حدود پھلانگ کر وزیراعظم کو خط بھجوایا ہے، مرادعلی شاہ کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلاجواز تکبر، بےوجہ غرور کا مظہر ہے۔

علی زیدی نے خط کے متن میں تحریر کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منتقلی کا پوچھنے پر موصوف برہم ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ 6 ماہ سے ان اداروں کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ کراچی کا کچرا کیسے اٹھانا ہے، نالے کیسے صاف کرنے ہیں اس پر کمیٹی کو کئی اجلاس کرنا پڑے، بنیادی شہری سہولیات پر کئی اجلاس مراد علی شاہ کی نااہلی، شرمناک نکمے پن کی علامت ہے۔ وفاقی وزیر نے خط میں کہا کہ مراد علی شاہ کو وفاقی حکومت اور قوم سے کئے وعدوں کی پاسداری کا پابند بنایا جائے، کمیٹی رکن کے بطور منصوبوں پر پیشرفت، تکمیل میں تاخیر پر سوال پوچھنا میرا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ کے رویئے اور طرز عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 911950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش