0
Saturday 23 Jan 2021 21:15

علی زیدی نے خفیہ خط منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا، سعید غنی

علی زیدی نے خفیہ خط منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خفیہ خط کو علی زیدی نے منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے، اسی سلسلے میں آج ایم کیو ایم کے سکھر سے دو مرتبہ ایم پی اے بننے والے سلیم بندھانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے کورنگی کے مختلف عہدیداران بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ کے خط کو منظرعام پر لانے پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے اجلاس میں تلخی ضرور ہوئی تھی، وزیراعلیٰ نے جو خط لکھا تھا اس کا انہیں بھی علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ خط پر کونفیڈینشل (confidential) لکھا ہوا ہے لوگ اندازہ لگالیں کہ کن کی جانب سے سنجیدگی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، علی زیدی نے خط میں وہ کچھ لکھ دیا جو نہیں لکھنا چاہیئے تھا۔ سعید غنی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے میٹنگ کے دوران انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اسد عمر سے کہا کہ ایسا رویہ وفاقی وزیر کی جانب سے مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ نے اسد عمر سے اس پر گلہ ضرور کیا کہ یہ آدمی اس لائق نہیں کہ اسے ایم این اے ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 911951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش