0
Saturday 23 Jan 2021 21:31

عمران خان کے مخالف ہونگے تو نیب کا لیٹر آئے گا، مصطفیٰ کمال

عمران خان کے مخالف ہونگے تو نیب کا لیٹر آئے گا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ عمران خان کے مخالف ہونگے تو نیب کا لیٹر آئے گا، ایم کیو ایم جیسی جماعت کو اب تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا ہے۔ احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاق اتحادیوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے، گورنر ہاؤس سیاسی دفتر بنا ہوا ہے۔ مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ گورنر ہاؤس مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسے پی ٹی آئی کا آفس بنایا ہوا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے ایک بار پھر کہا کہ کراچی اب خاموش نہیں رہےگا، مردم شماری میں شہر کی آبادی کو کم گنا گیا ہے، آبادی کو صحیح گنا جائے تو قومی اسمبلی کی 40 سیٹیں ہوںگی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر خاموش ہوئے تو تباہ ہوجائیں گے، وزیراعظم آپ یوٹرن کے ماسٹر ہو اس پر بھی یوٹرن لو، مردم شماری پر یوٹرن لوگے تو پچھلے یوٹرن جائز بنالو گے۔ چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ گنتی درست نہ ہو تو کیا خاک روزگار ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 911954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش