0
Saturday 23 Jan 2021 21:59

کورونا وبا میں حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا، رضا ربانی

کورونا وبا میں حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدےکا کسی کو بھی علم نہیں، آئی ایم ایف یاکسی اور ملک کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد مزدوروں کو نکالا گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، بڑے سرمایہ داروں کو ہر قسم کی سہولت دی جا رہی ہے، کورونا وبا میں حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا، کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی این آر او دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 911955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش