0
Saturday 23 Jan 2021 22:03

براڈ شیٹ کے معاملے پر وزراء کو منہ کی کھانی پڑی ہے، حسین نواز

براڈ شیٹ کے معاملے پر وزراء کو منہ کی کھانی پڑی ہے، حسین نواز
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے براڈشیٹ معاملے پر کہا ہے کہ لندن کی ثالثی عدالت کے جج نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی ہے۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر وزراء کو منہ کی کھانی پڑی ہے، شریف خاندان کے خلاف کچھ نہیں ملا  اور ثالثی عدالت نے کلین چِٹ دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جج سر انتھونی نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف یا خاندان کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق حسین نواز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وزراء جھوٹے ہیں، براڈشیٹ معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، اگر کچھ غلط کام یا کرپشن کی ہوتی تو کئی ملکوں میں ان کے خلاف کیس بن چکے ہوتے۔ حسین نواز نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے لوگ ان کے سگے نہیں ہیں کہ ان کے خلاف کیس نہ بناتے، آخر تک لڑیں گے، شریف خاندان کے خلاف کچھ نہیں ملے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 911956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش