0
Saturday 23 Jan 2021 23:26

بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلئے گریٹ ڈبل گیم شروع کردیا

بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلئے گریٹ ڈبل گیم شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے خطے میں عدم استحکام کے لیے اپنے ’’گریٹ ڈبل گیم‘‘ منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا۔ بھارت اس منصوبے کے تحت داعش کو ساتھ ملا کر ایک طرف جہاں افغانستان میں بدامنی پھیلائے گا وہیں پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنے کیلئے بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد گروپوں کو کھڑا کرکے وہاں کی جانے والی کارروائیوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے نکسل باڑی موومنٹ کے خلاف بھی داعش کی پُشت پناہی کی کوشش کی ہے۔ بھارت ان دہشت گرد گروپوں کو ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کا خطے میں گریٹ ڈبل گیم کافی عرصے سے جاری ہے جو اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گریٹ ڈبل گیم 2019ء میں شروع ہوئی، ابتدائی نتائج 2020ء میں آنے کا ہدف رکھا گیا تھا مگر کورونا وائرس کے سبب اس میں تعطل آیا۔ سال 2021ء کے آغاز کے ساتھ ہی نریندر مودی نے اس گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کردیا۔ قبل ازیں اقوام متحدہ جنوبی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپوں کی نشاندہی کر چکی ہے۔ کنگز کالج لندن میں ڈیفنس اسٹڈیز کے استاد اوی ناش پلوال کی کتاب MY ENEMY’S ENEMY میں اس گریٹ ڈبل گیم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بھارت چانکیہ کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ کابل میں سِکھوں کے گوردوارے پر حملہ کرایا گیا، جس کا ماسٹر مائنڈ ایک بھارتی شہری نکلا۔ بھارت افغانستان کے امن کو ہر قیمت پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان بار ہا کہہ چکا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے جُڑا ہے۔

بھارت پاکستان کی مغربی سرحد سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے لیے پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرائے جائیں گے، کراچی اور مچھ کے حالیہ واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اوی ناش پلوال کی کتاب جو 2017ء میں شائع ہوئی تھی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے افغان طالبان کو بھی اپنے جال میں پھانسنے کی بہت کوشش کی۔ اس کتاب میں ’’بلوچ اینڈ پشتون کارڈ‘‘ کا پورا باب لکھا گیا ہے۔ بلوچ اینڈ پشتون کارڈ بھارت کے گریٹ گیم کا اہم حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 911971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش