0
Saturday 23 Jan 2021 23:41

مشن کے ٹو، محمد علی سدپارہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دوبارہ مہم جوئی شروع کر دی

مشن کے ٹو، محمد علی سدپارہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دوبارہ مہم جوئی شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ سکردو سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بائیس سالہ بیٹے ساجد سدپارہ نے کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ دونوں باپ بیٹوں کے ہمراہ آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما جان سنوری بھی موجود ہیں۔ تینوں کوہ پیمائوں نے آج رات سے دوبارہ کے ٹو پر مہم جوئی کا آغاز کر دیا ہے، وہ بیس کیمپ سے کیمپ تھری کی طرف بڑھیں گے اور پیر کے روز کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرینگے۔

اس سے پہلے تینوں کوہ پیما کیمپ تھری پہنچ گئے تھے، لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے واپس بیس کیمپ واپس آگئے۔ بعد میں سپین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما لاپتہ ہونے کے بعد سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اتوار کے روز ساجد سدپارہ نے ایک پیغام میں دوبارہ مہم جوئی کا اعلان کیا۔ ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے مہم جوئی کرینگے۔ یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے 2019ء میں کے ٹو سر کرنے والے کم سن ترین کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 911974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش