0
Saturday 23 Jan 2021 23:49

مظفرگڑھ، 2 کمسن بچیوں کو زندہ جلا کر قتل کرنیوالا ملزم حقیقی باپ نکلا

مظفرگڑھ، 2 کمسن بچیوں کو زندہ جلا کر قتل کرنیوالا ملزم حقیقی باپ نکلا
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں 2 بچیوں کو زندہ جلا کر قتل کرنے والام ملزم حقیقی باپ نکلا، عبدالحمید نے دونوں بچیوں کو جلانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں چوک قریشی میں کم سن بچیوں کو زندہ جلانے کے واقعے کا اصل ملزم سگا باپ نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے 2 بیٹیوں کو جلایا، بچیوں کے والد عبدالحمید نے کم عمر لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، عدالت اور معززین کی مداخلت پر لڑکی کی واپسی ہوئی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ رنجش کی بنا پر ملزم نے 2 بچیوں کو جلا کر الزام مخالفین پر لگایا، عبدالحمید نے دونوں بچیوں کو جلانے کا اعتراف کرلیا۔

دوسری جانب ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں بچیوں کو سگے باپ نے ہی پٹرول چھڑک کر آگ لگائی، عبدالحمید اپنی بچیوں کو قتل کرکے تیسری بیوی کے اہلخانہ کو پھنسانا چاہتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ رضائی پر پٹرول چھڑک کر کوئلوں سے بھری انگیٹھی بچیوں پر انڈیل دی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ 7 جنوری کو قتل کے بعد باپ نے اپنے سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، والد کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئیں۔ خیال رہے چوک قریشی میں ڈیڑھ سالہ عروہ اور 3 سالہ اسوہ کو آگ لگا دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 911977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش