QR CodeQR Code

پاراچنار میں منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے جرگے کا انعقاد

24 Jan 2021 00:41

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ملت کے رہنماء مسرت حسین، علامہ مزمل حسین، علامہ ایران علی، سید نقی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے معاشرے میں منشیات اور دیگر برائیوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جسکا تدارک ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے قبائلی عمائدین اور علماء نے شرکت کی۔ پاراچنار میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ملت کے رہنماء مسرت حسین، علامہ مزمل حسین، علامہ ایران علی، سید نقی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے منشیات اور معاشرے میں دیگر برائیوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا تدارک ضروری ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بار بار پولیس اور متعلقہ حکام کو ان برائیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تاحال کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی، مجبوراً اس قسم کی برائیوں کے خاتمے کے لیے تحفظ ملت کے نام سے ایک تنظیم قائم کر دی گئی ہے۔ تنظیم کے کارکن منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائیں گے اور متعلقہ حکام سے بھی اس حوالے سے رابطے میں رہیں گے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، تاکہ معاشرے میں منشیات اور دیگر برائیوں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 911996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911996/پاراچنار-میں-منشیات-اور-دیگر-برائیوں-کے-خاتمے-کیلئے-جرگے-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org