0
Saturday 23 Jan 2021 15:05

شام، امریکی فوجی گاڑی پر بم حملہ، 3 ہلاک

شام، امریکی فوجی گاڑی پر بم حملہ، 3 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تیل سے مالامال شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک امریکی بکتر بند گاڑی سڑک کنارے نصب طاقتور بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق یہ دھماکہ امریکی قبضے میں واقع شامی تیل کی سب بڑی تنصیبات العمر آئل فیلڈ کے قریب وقوع پذیر ہوا جبکہ امریکہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران امریکہ کی جانب سے نہ صرف گولہ بارود اور لاجسٹک فوجی سازوسامان کے حامل سینکڑوں ٹرالے دیر الزور میں قائم امریکی فوجی اڈے تک پہنچائے جا چکے ہیں بلکہ وہاں موجود کرد فورسز (SDF) کے ساتھ سازباز کے ذریعے شامی تیل کے اکثر کنووں پر بھی قبضہ کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2011ء میں شام مسلط کردہ بین الاقوامی دہشتگردوں کی جنگ سے قبل شام کی جانب سے روزانہ 3 لاکھ 80 ہزار بیرل تیل برآمد کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 912014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش