QR CodeQR Code

رواں ماہ کے آخر تک کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا جائیگا، ڈاکٹر حسن روحانی

23 Jan 2021 15:51

تہران میں "کرونا وائرس سے مقابلے کی قومی ٹاسک فورس" کیساتھ ایک میٹنگ میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 21 مارچ تک ملک میں تیار کردہ متعدد کرونا ویکسینیں بھی دستیاب ہو جائینگی جنمیں سے بعض مکمل طور پر ایرانی جبکہ بعض دوسرے ممالک کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ جاری ایرانی ماہ کے آخر (18 فروری) تک ملک میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں "کرونا سے مقابلے کی قومی ٹاسک فورس" کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ ان شاء اللہ بہمن ماہ کے دوران ملک میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز ہو جائے گا جبکہ یہ ایک انتہائی اہم امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے (ایرانی) سال کی ابتداء (21 مارچ 2021ء) تک ملک میں تیار کردہ متعدد کرونا ویکسینیں بھی دستیاب ہو جائیں گی جن میں سے بعض مکمل طور پر ایرانی جبکہ بعض دوسرے ممالک کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایران میں تیار کردہ پہلی کووِڈ19 ویکسین کا باقاعدہ ہیومن ٹرائل شروع کر دیا گیا تھا جو تاحال 100 فیصد کامیابی کے ساتھ جاری ہے جبکہ غیرانسانی امریکی پابندیوں کے باعث دوسرے ممالک سے کرونا ویکسین سمیت جان بچانے کی ادویات کی خریداری میں ایران کو بڑی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے امریکہ و برطانیہ کے غیر انسانی اقدامات کے باعث ان ممالک سے کرونا ویکسین کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم قابل اعتماد ذرائع سے اس کی خریداری کی مکمل اجازت ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں تاحال 13 لاکھ 7 ہزار 32 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 57 ہزار 290 جانبحق اور 11 لاکھ 58 ہزار 475 صحتیاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912015/رواں-ماہ-کے-آخر-تک-کرونا-ویکسینیشن-کا-آغاز-کر-دیا-جائیگا-ڈاکٹر-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org