QR CodeQR Code

ملک کیلئے فروری اور مارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی، چوہدری منظور

24 Jan 2021 09:28

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ ایم کیو ایم کی سیاست سے جڑا ہے، ایم کیو ایم نے اب اپنی سیاست سے متعلق فیصلہ کرنا ہے اور حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کیلئے فروری اور مارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے موضوع آپشن تحریک عدم اعتماد ہے اور استعفوں کا آپشن آخری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ ایم کیو ایم کی سیاست سے جڑا ہے، ایم کیو ایم نے اب اپنی سیاست سے متعلق فیصلہ کرنا ہے اور حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہم سمجھتے ہیں تحریک عدم اعتماد مناسب نہیں، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود ہم عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ بھی کریں گے اور استعفوں کا آپشن استعمال کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ چودھری منظور اور جاویدلطیف کی باتوں میں بھی اتفاق رائے نہیں، ان لوگوں نے خود استعفوں کی تاریخیں دیں، گزشتہ 5 سال تک ان 2 پارٹیوں کا مقرر کردہ الیکشن کمیشن تھا، جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی ہے وہ ممنوعہ نہیں ہے۔ شہباز  گل نے کہا کہ عمران خان کا کوئی پاپڑ والا اور دیگر لوگ نہیں، وہ اپنے وزیروں کا بھی احتساب کرتے ہیں، موجودہ وزیراعظم نہ چورہیں نہ منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 912033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912033/ملک-کیلئے-فروری-اور-مارچ-اہم-مہینے-ہیں-تینوں-حکومتیں-گریں-گی-چوہدری-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org