QR CodeQR Code

کسی مائی کے لال میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری

24 Jan 2021 10:01

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پلان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پلان ہے۔ فواد جوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے لیکن اب وہاں بھی بس ہوگئی تو عدم اعتماد کی گفتگو شروع کردی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کس مائی کے لال کی جرآت ہے جو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 912045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912045/کسی-مائی-کے-لال-میں-عمران-خان-خلاف-تحریک-عدم-اعتماد-لانے-کی-جرات-نہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org