0
Sunday 24 Jan 2021 10:01

کسی مائی کے لال میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری

کسی مائی کے لال میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پلان ہے۔ فواد جوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے لیکن اب وہاں بھی بس ہوگئی تو عدم اعتماد کی گفتگو شروع کردی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کس مائی کے لال کی جرآت ہے جو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 912045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش