0
Sunday 24 Jan 2021 10:11

امریکا سے چلائی جانیوالی جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ پی ٹی اے نے بند کر دی

امریکا سے چلائی جانیوالی جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ پی ٹی اے نے بند کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے امریکا سے چلائی جانے والی جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ پر غیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے پر اسے بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس ماہ کے آغاز پر جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ ٹرو اسلام کے منتظم حارث ظفر اور ان کے ساتھی امجد محمود خان کو ایک قانونی نوٹس ارسال کیا تھا، جس میں حکم دیا گیا کہ اس ویب سائٹ کو بند کر دیا جائے۔

ٹرو اسلام کی ویب سائٹ پر اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد موجود تھا، جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی، اس کے علاوہ احمدیہ جماعت اس ویب کے ذریعے اپنی جماعت کے لیے تبلیغ کا بھی کام کرتی تھی۔ نوٹس میں پی ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ بند نہ کی گئی تو انہیں تین اعشاریہ ایک ملین ڈالرز کا جرمانہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی پاکستان میں ان کے خلاف توہین اسلام سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 912047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش