QR CodeQR Code

نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) کے زیراہتمام منصورہ میں تعمیر سیرت کیمپ کا انعقاد

24 Jan 2021 11:07

تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، معاونین اور کوارڈینیٹرز کیلئے تعمیر سیرت کیمپ کے شرکاء سے آصف لقمان قاضی نے اُمتِ مسلمہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے معاشرے کے بنائو میں اساتذہ کا کردار پر گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) کے زیراہتمام جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، معاونین اور کوارڈینیٹرز کیلئے تعمیر سیرت کیمپ منعقد ہوا۔ تعمیر سیرت کیمپ میں ہدایت اللہ نے ٹائم مینجمنٹ، احمد یار نے مسلسل ترقیاتی تعلیم، آصف لقمان قاضی نے اُمتِ مسلمہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار، شاہد وارثی نے اکیسویں صدی میں اسکولوں کیلئے چینلجز، راشد نسیم نے سیکولرازم کی یلغار اور نئی نسل، حافظ ساجد انور نے معلم اور معلم انسانیتﷺ،  ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے معاشرے کے بنائو میں اساتذہ کا کردار کے موضوعات پر شرکاء سے گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 912053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912053/نیشنل-ایسوسی-ایشن-فار-ایجوکیشن-نافع-کے-زیراہتمام-منصورہ-میں-تعمیر-سیرت-کیمپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org