0
Sunday 24 Jan 2021 12:06

حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر نواز شریف لندن جا بیٹھے، اعظم سواتی

حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر نواز شریف لندن جا بیٹھے، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر نواز شریف لندن جا بیٹھے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا نیب سے پوچھتا ہوں کہ بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تین بار وزیراعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، وہ حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دے کر ہٹا کٹا لندن جا کر بیٹھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی بھگوڑے اور سزا یافتہ مجرم کی بیٹی وطن کی کیا خدمت کرے گی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی ڈوبی کشتی میں مولانا سمیت دیگر نوسر بازوں کو بھی ڈبو دیں گی، اگر پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئے تو ان کا منہ کالا ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کرپٹ باپ کا بیٹا بلاول پاکستان کی عزت کیا بحال کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 912062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش