0
Sunday 24 Jan 2021 12:11

پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں، چوہدری سرور

پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جتنی جماعتیں ہیں، اتنے ہی بیانیے ہیں۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی، پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ استعفے دیئے، نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی اب پی ڈی ایم تحریکِ عدم اعتماد لا سکے گی، وزیرِاعظم عمران خان کسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اپنی سیاست کیسے بچائیں؟ اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عام انتخابات آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے۔ چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری کرنا تحریکِ انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے، حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش