0
Sunday 24 Jan 2021 12:32

پاکستان میں کورونا وائرس کی روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت

پاکستان میں کورونا وائرس کی روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے روس کی کورونا ویکسین 'اسپوٹنک' کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ اس مہینے کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز ادارے اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔ پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جن میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد موثر ہے۔ اے جی پی کے مطابق 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 912066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش