QR CodeQR Code

لواری ٹنل چترالیوں کیلئے موت و حیات اور انکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مولانا عبدالاکبر چترالی

12 Aug 2011 21:19

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ صوبائی وزیرا علی حیدر خان ہوتی نے اپنے دورہ چترال کے دوران چترال ائیر پورٹ پر چترالیوں سے وعدہ کیا تھا کہ میں واپس جا کر وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کروں گا اور لواری ٹنل کے لئے فنڈ ز ریلیز کراونگا، پشاور پہنچ کر وزیراعلی صاحب اپنا وعدہ بھول گئے۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء و چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی لواری ٹنل پر تعمیراتی کام عملا بند ہو کر دیا گیا ہے۔ ٹنل پر کام کی بندش سے چترال کے تینوں منتخب نمائندوں اور باالخصوص دروغ گوئی میں انٹرنیشنل ایوارڈ کے حقدار صوبائی وزیر سلیم خان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیلم خان نے لواری ٹنل کے حوالے سے پچھلے ایک سال سے چترالیوں کی نمائندگی کرنے کے بجائے میرجعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا۔ صوبائی وزیر سیلم خان نے بار بار جھوٹ کا سہارا لے کر چترالی قوم کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اگر پاکستان میں اسلامی شریعت عملا نافذ ہوتی تو صوبائی وزیر سیلم خان کو سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کوڑے مارے جا چکے ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماء و چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی جمرات کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلم خان کی غلط بیانی کی وجہ سے ارندو سے بروغل تک پوری چترالی قوم کا ایک مطالبہ ہے کہ صوبائی وزیر سیلم خان پہلے تم استعفی دو باقی دونوں ممبران بعد میں استعفی دیں۔ تاکہ ناہل اور خود غرض وزیرو ممبران سے قوم کو چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ لواری ٹنل چترالیوں کیلئے موت و حیات اور انکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ چترالی قوم اس اہم مسئلے میں ایک ہے اور ایک ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد انشاء اللہ تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ جو سرکاری دفاتر کی تالہ بندی، دیر چترال روڈ کی بندش اور اسلام آباد تک لانگ مارچ سے تحریک کا آغاز ہوگا۔ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہی گی جب تک لوار ی ٹنل پر عملا تعمیراتی کام کا دوبار ہ آغاز نہیں ہوتا اور چترال سے خود غرض، نااہل ممبران اسمبلی استعفی نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرا علی حیدر خان ہوتی نے اپنے دورہ چترال کے دوران چترال ائیر پورٹ پر چترالیوں سے وعدہ کیا تھا کہ میں واپس جا کر وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کروں گا اور لواری ٹنل کے لئے فنڈز ریلیز کراو نگا۔ پشاور پہنچ کر وزیراعلی صاحب اپنا وعدہ بھول گئے۔ اب جبکہ کورین کمپنی چلی گئی اور مشینری بھی اُٹھالے گئی تو وزیر اعلی صاحب نے وزیراعظم پاکستان کو لواری ٹنل کیلئے وسائل فراہم کرنے کے سلسلے میں بیان اخبارات کو جاری کر کے لواری ٹنل کے غازیوں میں اپنا نام شامل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 91207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91207/لواری-ٹنل-چترالیوں-کیلئے-موت-حیات-اور-انکی-ترقی-ریڑھ-کی-ہڈی-حیثیت-رکھتا-ہے-مولانا-عبدالاکبر-چترالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org