0
Sunday 24 Jan 2021 13:51

پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتے ہیں کہ بزدار صاحب! پنجاب نہیں آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب آپ نے کونسی دودھ اور شہد کی نہروں کی کھدائی کرائی ہے، آپ باقاعدگی سے اپنی واٹس ایپ کلاسز لیں۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ بزدار صاحب! آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان کے لیے چلہ کاٹیں۔ عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش