0
Sunday 24 Jan 2021 16:57

وقف املاک بل سے لیکر دینی مدارس سے متعلق حکومتی بیان تشویشناک ہے، جماعت اسلامی

وقف املاک بل سے لیکر دینی مدارس سے متعلق حکومتی بیان تشویشناک ہے، جماعت اسلامی
جماعت اسلامی،جماعت اسلامی سندھ،محمد حسین محنتی،وقف املاک بل،نصاب تعلیم،مدارس،دینی مدارس،قبا آڈیٹوریم،جمعیت طلبہ عربیہ



اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ وقف املاک بل سے لیکر نصاب تعلیم اور دینی مدارس کے حوالے سے حکومتی بیانیہ تشویش ناک اور نظریہ پاکستان کے برعکس ہے، انگریز دور میں بھی مدارس کے نظام میں اتنی مداخلت نہیں تھی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بیرونی اشاروں پر وقف املاک بل سے مدارس و مساجد سمیت دینی اداروں کی آزادی کو صلب کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے، نظریہ پاکستان کی حفاظت اور دینی اداروں کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں امین صوبہ فرید احمد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو جمعیت طلبہ عربیہ کی سندھ میں دعوتی، تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ محمد حسین محنتی نے افراد سازی پر توجہ اور انہیں تحریک اسلامی کا ہراول دستہ بنانے پر زور دیتے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور اس میں پڑھنے والے طلبہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش