1
Sunday 24 Jan 2021 17:20

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد نے قبائلی شخص کو قتل کرنیکے بعد جلا ڈالا

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد نے قبائلی شخص کو قتل کرنیکے بعد جلا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے قبائلی شخص حاجی گلا خان کو قتل کرکے نعش کو آگ لگا دی۔ تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں نامعلوم افراد نے قبائلی شخص حاجی گلا خان کو فائرنگ کرکے پہلے قتل کیا۔ پھر اس کی لاش پہ لکڑیاں اور پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بائی پاس کے قریب قبائلی شخص حاجی گلا خان ولد امیر محمد خان دوتانی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ حملہ آوروں نے مقتول کو 11 گولیاں ماریں۔ بعد ازاں مقتول کی نعش پہ پٹرول ڈال کر اس کو آگ لگا دی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جلی ہوئی نعش کے قریب سے موٹر سائیکل اور ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا۔ جس پہ مقتول کا نام اور پتہ جنوبی وزیرستان تحصیل توئی خلہ درج تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 912097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش