0
Sunday 24 Jan 2021 17:36

کراچی، رینجرز کی کارروائی، تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی، رینجرز کی کارروائی، تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کے چار کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلبہار میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں فہد، سفیان، اسامہ اور الیاس شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے رواں ماہ انیس جنوری کو تاجر کو 25 لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھجوائی تھی، بھتہ کی عدم ادائیگی پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے موبائل، سم کارڈ اور وائس کلپ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، آپریشن گڈاپ سٹی، ملیر سٹی اور گلشن معمار کی حدود میں کیا گیا، اس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل رہیں، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے پچاس مشکوک افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 912100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش