1
0
Sunday 24 Jan 2021 17:50

حرم امام رضا ؑ کے اداروں پر امریکی پابندیاں تعصب و نفرت کا شاخسانہ اور قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی

حرم امام رضا ؑ کے اداروں پر امریکی پابندیاں تعصب و نفرت کا شاخسانہ اور قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں نو منتخب امریکی صدر جس طرح سابق انتہاء پسند صدر کے کئی احکامات کو منسوخ کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ دیگر امریکی ظالمانہ اقدامات پر بھی نظر ثانی کریں، تعصب، نفرت اور انتہاء پسندی کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں، حرم امام رضا ؑ کے دینی، فلاحی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے ادارے پر امریکی پابندیاں اسی تعصب و نفرت کا شاخسانہ ہے جو قابل مذمت ہے جسے فی الفور ختم کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچھ روز قبل امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے ایرانی خالص علمی شخصیات اور فلاحی اداروں پر لگائی جانیوالی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا، جس میں استان قدسی رضوی اور مقدس ادارے کے متولی حجة الاسلام المسلمین احمد مروی کا نام بھی شامل ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ نے دنیا کے کروڑوں محبان اہل بیت ؑ کے احساسات کو مجروح کیا ہے، ان جیسے اقدامات سے امریکہ کے خلاف مزید نفرت میں اضافہ ہوگا کیونکہ یہ اقدام غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم کے اس ادارے کی دینی، فلاحی، تعلیمی اور سماجی خدمات کی طویل داستان ہے جو عوام الناس کے لئے ایک نعمت جیسی حیثیت رکھتا ہے، مگر امریکہ کی نفرت و تعصب سے ان جیسے مقدس مقامات اور ادارے بھی محفوظ نہ رہے، اگر یہ رویہ جاری رہا تو امریکی حکومت کی مزید حقیقت آشکار ہو جائیگی کہ اسے کسی قوم و ملت کی پرواہ ہے نہ خیر خواہ ہے۔ لہٰذا نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن جہاں کئی ٹرمپ کی پالیسیوں اور اقدامات کو کالعدم قرار دے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ علم و انسانیت دوستی کا ثبوت دیں اور ایسے فلاحی و تعلیمی اور سماجی اداروں پر عائد کی گئی غیر قانونی، غیر اخلاقی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب پابندیوں کا بھی خاتمہ یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 912105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nooraan
Pakistan
حرم امام رضا ؑ کے اداروں پر امریکی پابندیاں تعصب و نفرت کا شاخسانہ اور قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی
حرم امام رضا پر پابندی کے خلاف تمام مسلمانوں کو احتجاج کرنا چاہیئے تھا!
مگر دنیا اور خاص طور پر پاکستانی شیعوں پر افسوس ہے کہ اس کے خلاف خاموش ہیں، حالانکہ اس بات پر امریکہ کے خلاف ملک گیر احتجاج ہونا چاہیئے تھا!۔۔۔۔۔ افسوس صد افسوس
ہماری پیشکش