0
Sunday 24 Jan 2021 18:04

حکومت 17 فروری تک فرانسیسی سفیر ملک بدر کرے، سعد رضوی

حکومت 17 فروری تک فرانسیسی سفیر ملک بدر کرے، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کو معابدے سے روگردانی مہنگی پڑے گی، حکومت معاہدے پر عمل کیلئے اقدامات اٹھائے ورنہ 17 فروری کو دیر ہو چکی ہوگی، حکومت 17 فروری تک فرانسیسی سفیر ملک بدر کرے، آج کا مسلمان اسباب کا رونا روتا ہے، جبکہ مسلمانوں کے سامنے ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، حکمرانوں کو ریاست مدینہ کا عملی نمونہ پیش کرنا ہوگا۔ مخص نعروں سے تبدیلی ممکن نہیں ہوگی، حضور(ص) کے نام پر جانیں قربان کر دیں گے، حضور کے دین کو تخت پر لانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے، خادم حسین رضوی کے مشن کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی منیر احمد خان ساقی کے والد نذیر احمد خان کی ختم چہلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ختم چہلم  کی تقریب سے صاحبزادہ پیر محمد اقبال خان ربانی، پیر سید مقصود شاہ، محمد رضوان یوسف ایڈووکیٹ ارشد جاوید مصطفائی، مفتی ارشاد علی قادری، منیر احمد خان ساقی، علامہ محمد علی برکاتی، نعمان بشیر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ سعد رضوی نے کہا کہ جیلوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، جب تک زندہ ہیں لبیک یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ لگاتے رہیں گے، تمام معاملات پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے مگر نبی کریمﷺ کی ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انگریز اور انکے ایجنٹ مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول ﷺ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی تھی، 17 فروری تک وعدہ یاد دلانا ہمارا حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 912106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش