0
Sunday 24 Jan 2021 18:37

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار کو کیوں شہید کیا؟ حیرت انگیز انکشافات

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار کو کیوں شہید کیا؟ حیرت انگیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار خالد کو شہید کرنے‌ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اہلکار خالد کو رمضان میں روک کر تھانے لے جانے پر گولیاں مار دیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس اہلکار شہید کرنے کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اہلکار خالد نے رمضان میں ہمیں روکا اور تھانے لے گیا تھا، جس کے بعد نبیل نے اپنے دل میں کچھ دن سے ٹسل رکھی ہوئی تھی۔ ملزم زاہد نے بتایا کہ رمضان میں ہی جوہر آباد کے ہوٹل پر ہم 4 دوست سحری کررہے تھے، سحری کرکے جیسے ہی فارغ ہوئے پولیس اہلکار خالد وہاں پہنچ گیا، اہلکار جیسے ہی جانے لگا تو نبیل اور دیگر نے تعاقب کیا اور ہوٹل سے تھوڑا آگے ڈبل روڈ پر اہلکار خالد کو گولیاں ماریں اور اہلکار خالد کو مارنے کے بعد ندیم، وسیم اور نبیل ایک موٹر سائیکل پر گئے۔

ملزم وسیم علی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی ایس ایم جی چھین کر ہم فرار ہوئے، ایس ایم جی ڈیڑھ مہینے تک میں نے اپنے پاس رکھی، اس کے بعد نبیل کے بھائی عرفان کو ایس ایم جی واپس دیدی تھی۔ اہلکار کی بیوہ نے بتایا کہ خالد پر حملہ کرنیوالوں نے پہلے بدترین تشدد کیا تھا، پھر دل پر گولی ماری۔ خیال رہے سی ٹی ڈی نے دونوں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز کو 21 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 912113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش