0
Sunday 24 Jan 2021 19:05

پی ڈی ایم ٹھنڈی ہو چکی ہے، اب اس میں جان نہیں رہی، شوکت یوسفزئی

پی ڈی ایم ٹھنڈی ہو چکی ہے، اب اس میں جان نہیں رہی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹھنڈی ہو چکی ہے اور اب اس میں جان نہیں رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی ڈانوں ڈول ہے۔ دوسروں کے سہارے پر چلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مریم بی بی چیختی ہیں کہ حکومت توڑ دیں گے لیکن ابھی بچی ہیں، فارن فنڈنگ کا نام غلط ہے کیونکہ یہ اوورسیز پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش