QR CodeQR Code

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

24 Jan 2021 20:11

ڈاکٹر عارف علوی گلگت پہنچنے کے فوری بعد نلتر گئے جہاں نیشنل سکی چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔ گلگت ایئرپورٹ پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلیٰ خالد خورشید، چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی گلگت پہنچنے کے فوری بعد نلتر گئے جہاں نیشنل سکی چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ صدر مملکت چار روز تک گلگت بلتستان میں رہیں گے، اس دوران وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 912126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912126/صدر-مملکت-ڈاکٹر-عارف-علوی-چار-روزہ-دورے-پر-گلگت-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org